اُڈپی :۲۴/ستمبر (ایس او نیوز)ٹرایکٹر اور اسکوٹی کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں ایک بینک نوجوان ملازمہ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہونے کی واردات اُڈپی کے ڈیانا سرکل پر پیش آئی ہے۔
مہلوکہ کی شناخت منگلاراؤ (26)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کٹپاڑی کی رہنے والی منگلا راؤ اُڈپی کے ایچ ڈی ایف سی بینک میں ملازمت کرتی تھیں۔ ہرروز کی طرح منگلا اپنی اسکوٹی کے ذریعے بینک کی طرف روانہ تھیں تو ڈیا نا سرکل پر بلدیہ کی کچرہ لے جانے والی ٹریکٹر سے ٹکر ہوئی ، جس کے نتیجے میں ان کی اسکوٹر ٹریکٹر کے پیچھے پہیہ میں پھنس گئی اور ہیلمٹ پہننے کے باوجود منگلاکے سرپر شدید چوٹ آئی ، انہیں اسپتال بھی لے گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ اطلاع ملی ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور نشہ میں ڈرائیونگ کررہاتھا۔ معاملے کے متعلق اُڈپی شہری پولس تھانے میں کیس داخل ہوا ہے۔ پولس نے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔